اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے عدالت عظمی حملہ کیس میں شہباز شریف کی نااہلی کے مقدمے میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی بار بار غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ جب بھی کیس کی سماعت شروع کرتے ہیں ایڈووکیٹ جنرل چھٹی پر چلے جاتے ہیں۔
درخواست گزار شاہد اورکزئی نے موقف اختیارکیا کہ آئی جی اسلام آباد نے 2002 میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائی لیکن اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ اس رپورٹ پر آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا جائے، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو فریق بنانیکا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت نومبرکے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔