لاہور (جیوڈیسک) لاہور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری، پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 649 ہو گئی۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے مرض میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ 29 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 23 کا تعلق لاہور سے ہے۔ ایک بار پھر راولپنڈی کے بعد لاہور میں بھی ڈینگی کا مرض سر اٹھانے لگا ہے۔
جہاں مریضوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر چھ سو انچاس مریضوں میں سے 381 کا تعلق لاہور سے ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ڈینگی کی پرورش کے لئے انتہائی اہم ہے اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لئے اقدامات کریں۔