چین کے شمالی علاقوں میں برفباری سے ہر شے سفید ہوگئی

China Snow

China Snow

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمالی علاقوں میں برفباری سے ہر شے سفید ہوگئی۔ صوبہ ہبائی اور خود مختار علاقے منگولیا میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، شہر کے مختلف علاقوں میں 15.5 ملی میٹربارش ہوئی اور مجموعی طورپر اب تک 23 سینٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔

سڑکوں پر برف کی تہہ جمی ہوئی ہے،جس سے کئی علاقوں میں پھسلن ہوگئی ہے، شدید برفباری سے 11 کے قریب گرین ہاوس بھی تباہ ہوئے ہیں۔ حکام نے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔