آسٹریلوی جنگلوں میں بے قابو آگ کی وجہ سامنے آگئی

Australian Fire

Australian Fire

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ فوجی تربیتی مشقوں کے دوران بم پھٹنے سے لگی۔ حکام کے مطابق سڈنی کے اطراف جنگلات میں لگی آگ پر گرم اور خشک موسم کے باعث قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔

کئی مقامات پر جھاڑیوں میں آگ بھڑک رہی ہے۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ جس کے دوران ایک فائر فائٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ آگ سے 2سو سے زائد مکانات تباہ ہو گئے جب کہ ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔