کراچی میں فائرنگ، لیاری جنرل اسپتال کے آر ایم او جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے لیاری جنرل اسپتال کے آر ایم او عبدالغنی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلری میں دو گروہوں میں تصادم ہوگیا جن کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر لیاری جنرل اسپتال کے آر ایم او عبدالغنی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے آر ایم او کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کاروبار بند ہوگیا۔