بد کردار اور اَن پڑھ لوگ عوامی مسائل حل کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں اور نہ ہی خواہش : امتیاز علی شاکر

لاہور : یوسی 195لاہور سے وائس چیرمین کے اُمیدوار،اورن لیگی رہنماء رائوناصر علی خاں میئوکے صاحبزادے رائو گلشن حسن خاں سے رحمانی ینگ کونسل PP159کے چیرمین امتیاز علی شاکر،صدر ڈاکٹر محمداکرام اورجنرل سیکرٹری رمضان گجر کی تفصیلی ملاقات ،وفد نے رائوگلشن کو بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل بہت پیچیدہ اور پرانے ہیں جن کو حل کرنا اَن پڑھ اور بد کردار لوگوں کے بس کی بات نہیں ،ان مسائل کوپڑھے لکھے ،اچھے کردار کے حامل اور باصلاحیت نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں۔

رائوگلشن نے رحمانی ینگ کونسل کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عوام کو چاہئے کہ وہ پڑھے ،لکھے اور با صلاحیت اُمیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ وہ ملک و قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی منزل کی طرف گامزن کریں ،انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اسی وجہ سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ورنہ مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ،اللہ تعالیٰ کے حکم سے الیکشن جیت کر سیاست نہیں عوام کی خدمت کروں گا۔