جامع مسجد نورانی غوثیہ محلہ کریم پورہ لالہ موسیٰ میں بعد نماز مغرب خصوصی محفل منعقد ہو گی

لالہ موسیٰ : پاکستان سنی تحریک لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی کے یوم شہادت کے موقعہ پر جامع مسجد نورانی غوثیہ محلہ کریم پورہ لالہ موسیٰ میں بعد نماز مغرب خصوصی محفل منعقد ہو گی، محفل میں قرآن خوانی، نعت خوانی کے بعد علماء کا خصوصی خطاب ہو گا۔

اس سلسلہ میں صدر پاکستان سنی تحریک لالہ موسیٰ محمد شہباز قادری نے کہا کہ حضرت عثمان غنی مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ ہونے کے ساتھ ساتھ شہید قرآن بھی تھے، جب ان پر باغیوں نے حملہ کیا تو خون کے کچھ چھینٹے قرآنی آیات پر بھی پڑے، جس سے قرآن پاک بھی انکی شہادت کا گواہ بن گیا، انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی کے کردار کو مشعل راہ بنا کر ہم دنیا میں کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتے ہیں۔