چیمپینز لیگ فٹبال، بائرن میونخ اور ریال میڈرڈ کی پیش قدمی جاری

Champions League Football

Champions League Football

لندن (جیوڈیسک) چیمپینز لیگ فٹبال میں بائرن میونخ اور ریال میڈرڈ کی ناک آوٹ مرحلے کی جانب پیش قدمی جاری ہے ۔چیمپینز لیگ کے میچ میں یوانٹس کے خلاف میڈرڈ کی ٹیم چھائی رہی، میچ کے چوتھے ہی منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو برتری دلا دی،ابھی پہلے ہاف کو 22 منٹ ہی ہوئے تھے کہ Llorente نے مقابلہ برابر کر دیا، لیکن اٹھائیسویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک کو رونالڈو نے گول میں بدل کر مقابلہ دو ایک کر دیا، پہلا ہاف ریال میڈرڈ کی برتری پر ختم ہوا، دوسرے ہاف کے شروع ہی میں یوانٹس کو شدید دھچکا لگا جب Chiellini کوریفری نے ریڈ کارڈ دکھا دیا، اس کے بعد دس رکنی اسکواڈ میچ برابرنہ کر سکا۔

اس فتح کے ساتھ ریال میڈرڈ کی ناک آوٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔ایک اور میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ Real Sociedad کے خلاف خوش قسمت رہی، میچ کے دوسرے ہی منٹ میں Iigo Martnez کے اوون گول کی بدولت مانچسٹر کو برتری ملی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ لیگ کے ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے Viktoria Plzen کو پانچ گول سے ہرا دیا ، Paris Saint Germain اور مانچسٹر سٹی نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔