مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دوسری برسی کے موقع پر پہلوان گوٹھ اور شاہ فیصل کالونی میں تقریب کا انعقاد
Posted on October 24, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ پہلوان گوٹھ اور شاہ فیصل کالونی میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دوسری برسی عقید و احترام کے ساتھ منائی گئی جس میں رہنمائوں، کاکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر برسی کی مناسبت سے پیپلز پارٹی خواتین کارکنان نے بھی بیگم نصرت بھٹو کی دوسری برسی پر ان کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے رہنما سلیم انصاری اور پہلوان گوٹھ کے رہنما نور محمد انگریز نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو عظیم باہمت سیاسی رہنماء اور کارکنان کی ہر دل عزیز تھیں۔
انہوں نے مشکل وقت میں جمہوری جد جہد کو جاری رکھ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کا حوصلہ بلند کیا پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری جد وجہد پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹوں کی جمہوری جد وجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے مشن کو عملی جامع پہنا کر اس ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے خواب کو پوار کرینگے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com