طالبان سے مذاکرات ہی دہشتگردی کا واحد حل: پرویز خٹک

 Pervez Khattak

Pervez Khattak

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کہتے ہیں طالبان سے مذاکرات ہی دہشتگردی کا واحد حل ہے۔ وفاقی حکومت کو مینڈیٹ مل چکا اب کیا رکاوٹ ہے۔

کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا دہشتگردی کا یکساں نشانہ ہیں۔ دونوں صوبوں نے وفاق پر اعتماد کیا، حکومت کو مینڈیٹ مل چکا، اب طالبان سے مذاکرات میں کیا رکاوٹ ہے۔