اسلام آباد (جیوڈیسک) چئیرمین نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم کیخلاف رینٹل پاور کیس میں مبینہ کرپشن سے متعلق سپلمنٹری ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔ ریفرنس کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔
نیب رینٹل پاور کیس میں نو ملزمان کیخلاف پہلے ہی ابتدائی ریفرنس دائر کر چکا ہے۔ راجہ پرویز اشرف پر بطور وفاقی وزیر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔