اسلام آباد (جیوڈیسک) سول جج ملک امان نے پولیس کو عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آج ہی عدالت میں چلان داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت اسلام آباد میں سول جج ملک امان نے کی۔
سماعت کے دوران پولیس نے بتایا کہ پرویز مشرف کے خلاف چلان تفتیشی افسر یوسف نے مرتب کیالیکن اسے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران پولیس کیجانب سے چالان جمع کرنے کے لیے مہلت طلب کی گئی۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم پرویز مشرف کے خلاف چالان آج ہی عدالت میں داخل کرایا جائے۔