کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں کی اہم ملاقات دبئی میں ہوگی جس میں ایم کیو ایم رہنما سندھ حکومت میں شمولیت سے متعلق امور پر مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عشرت العباد، خالد مقبول صدیقی، عادل صدیقی، بابر غوری اور لندن سے ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم ندیم نصرت دبئی پہنچ گئے ہیں۔
ندیم نصرت الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پردبئی روانہ ہوئے، شریک چیرمین پی پی پی آصف زرداری سے ملاقات آیندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے، مذاکرات میں رحمان ملک بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کر چکی ہے، دبئی میں پی پی پی قیادت سے ملاقات میں رسمی کارروائی پر بات چیت ہو گی۔