فیصل آباد (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کیلئے بھی اے پی سی بلائی جائے اور مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے، انہوں نے بتایا کہ اگر حکومت پہل کرے تو طالبان جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کیلئے بعض کو دہشتگرد اور بعض کو روشن خیال کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی طرف سے مثبت بیان آیا ہے کہ اگر حکومت پہل کرے تو وہ جنگ بندی کیلئے تیار ہیں، مولانا نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات کے ذریعے نکالاجائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے امن کے مسئلے کو عالمی مسئلہ بنا دیا ہے، صدر اوباما سے گفتگو میں وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی۔