لاہور (جیوڈیسک) قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمداقبال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مسیحائی کے شعبے میں انسانیت کی خدمت کو اپنی ترجیح بنائیں اور عوام کو ریلیف دیں۔علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 13 ویں کانووکیشن سے خطاب میں رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ پختہ ارادوں سے آگے چلنا ہو گا تبھی ترقی کر پائیں گے۔
حکومت کا عزم ہے کہ ملک کو ویلفیئر اسٹیٹ بنائیں اور اس میں ڈاکٹروں کو اپنے پیشے سے انصاف کرنا ہو گا۔ قائم مقام گورنر نے پوزیشن ہولڈر ڈاکٹرز اور طلبا و طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔