اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے زیر اہتمام نواں ایک روزہ فری آئی کیمپ بروز اتوار رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں منعقد ہو ر ہا ہے

ملکہ ( زاہد مصطفی اعوان عمر فا روق اعوان سے ) اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے زیر اہتمام نواں ایک روزہ فری آئی کیمپ مورخہ 27اکتو بربروز اتوار رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں منعقد ہو ر ہا ہے۔ کیمپ میاں امام دین جنجوعہ بیگم الحاج شیح عبد الخلیل اور چوہدری محمد اسلم کائرہ کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔

اعوان ویلفئیر ٹرسٹ ملکہ کے امیر الحاج محمد انصر اعوان اور جنرل سیکرٹری افضال احمد اعوان کے مطابق گذشتہ سالوں کی طر ح امسال بھی کیمپ سرپرست اعلی اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ فخر ملکہ ڈاکٹر نثار احمد ملک کی زیر سر پر ستی منعقد ہو گا۔ جبکہ آ پریشن ڈاکٹر اجمل نثار۔ڈاکٹر حمید چوہدری۔ ڈاکٹر طاہر حفیظ گکھڑ کریں گے۔ جبکہ ڈاکٹر خرم نثار ملک۔ ڈاکٹر فیصل نثار ملک ان کے معاونین ہوں گے۔ موقع پر مریضوں کا معائنہ ہو گا۔ ادویات دی جائیں گی اور مریضوں کا آپریشن ہو گا اور موقع پر لینز ڈالیں جائیں گے۔ جبکہ آئی کیمپ کے لیے مالی تعاون الحاج شیخ عبد الخلیل۔ شیخ ساجد محمود لالہ موسی۔ چوہدری برادران پلائی وڈ۔ میجر ( ر ) خلیل الرحمن اعوان۔ افتخار محمود جنجوعہ۔ جہانگیر محمود جنجوعہ۔ ناصر محمود جنجوعہ۔ محمد یونس جنجوعہ۔ محمد لطیف صراف ۔حاجی افتخار احمد ملک۔ حاجی نثار احمد ملک۔ ملک عبد الرشید اعوان ملکہ۔ ملک عبد الطیف اعوان ملکہ۔ حمید اختر زاہد اعوان (UK)حاجی سیٹھ حبیب الرحمن ۔ صوفی فین گجر ات اور صاحبزدگان چوہدری محبوب عالم مرحوم کھاریاں نے کیا ہے۔