جھنگ : شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

جھنگ : شہر بھر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جس کی وجہ سے گندگی پر کیٹرے مکوڑوں اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ۔ ٹی ایم اے جھنگ کے عملہ کے پاس کئی بار گئے مگر وہ لوگ نہ جانے کس مٹی کے بنے ہوئے ہے کہ ان کو پرواہ ہی نہیں کہ ان کے پاس کوئی آیا بھی ہے کے نہیں۔

جھنگ سٹی کا علاقہ دربار پیر پہاڑے شاہ گرائونڈ میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں مگر اس گرائونڈ کو مکمل طور پر کسی نے صاف نہیں کروایا۔ جسے کی وجہ سے کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے گندگی کی بد بو اور مچھر وں کی بھرمار کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشان حال۔ جبکہ ٹی ایم اے جھنگ کا عملہ خاموش تماشائی کاکردار ادا کر رہا ہے۔

اندھا راجا بے دارنگری۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف۔چیف سیکرٹری پنجاب۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب۔ کمشنر فیصل آباد۔ ڈی سی او جھنگ۔ و حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پہاڑے شاہ گراونڈ کو صاف کروایا جائے اور یہاں پر پارک بنوایا جائے اور علاقہ میں فوری طور پر سپرئے کروایا جائے تاکہ لوگوں میں مچھروں کی وجہ سے یا گندگی کی وجہ سے موذی امراض نہ پھیلے۔