کراچی : نیشنل بنک لسبیلہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز
Posted on October 25, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے تعاون سے جام یوسف فٹ بال اسٹیڈیم اوتھل میں نیشنل بنک لسبیلہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ۔افتتاحی میچ میں اوتھل سٹی نے اپنے مد مقابل مضبوط حریف بلوچ الیون بیلہ کو 4-0کے مارجن سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا اوتھل سٹی نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کسی لمحہ بھی بلوچ الیون بیلہ کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا فاتح ٹیم کی جانب سے ساجد حسن نے دو جبکہ فرید اور سعید احمد نے ایک ایک گول اسکور کئے میچ کو دیکھنے کے لئے فٹ بال اسٹیڈیم میں تقریباً10ہزار سے زائد فٹ بال شائقین موجود تھے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرا یا گیا۔
اس موقع پر نیشنل بنک اوتھل برانچ کے منیجر ثناء اللہ بلوچ،محمد علی سومرو،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر بیلہ یوسف بلوچ،چیف آفیسر ٹی ایم سی اوتھل ظفر اقبال ،ایس ایچ او اوتھل سٹی ملک عبدالجبار رانجی،ایل ڈی سی اے کے صدر ظفر اللہ رانجواور مقامی فٹ بال سے وابستہ شخصیات موجود تھیں ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض ماسٹر خیر ساجد، غوث بخشاور اشرف نے انجام دیئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com