وزیراعظم امریکا میں اپنا موقف بیان نہیں کر سکے: خورشید شاہ

 Khurshid Shah

Khurshid Shah

کراچی (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے امریکا کے دورے سے جتنی امیدیں وابستہ تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ہمیں کھل کر بات کرنی چاہیے تھی۔ امریکی دورے کے دوران وزیراعظم اپنا موقف صحیح طرح بیان نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے روکنے پر امریکا نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جبکہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے مطالبے کے بدلے میں امریکی صدر نے شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ خورشیدشاہ کا کہنا تھا امریکی دورے کے لئے وزیراعظم کی ٹیم کی تیاری مکمل نہیں تھی۔