کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر ارباب ظاہر کاسی کو تیسرے روز بھی بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ ادھر ڈاکٹر عبدالمناف ترین کے اغوا کو اڑتیس روز گرز جانے پر ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔
اے این پی کے سابق صوبائی صدر ارباب ظاہر کاسی کو تاحال باز یاب نہ کرایا جا سکا۔ ارباب کاسی کے اغوا کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سیکورٹی ادارے بھی متحرک ہیں تاہم کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ دوسری جانب ڈاکٹر عبدالمناف ترین کے اغوا کو 38 روز گزر چکے ہیں۔
سول ہسپتال کے احتجاجی کیمپ میں ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا بھی احتجاجا چار گھنٹے روزانہ بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔