لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 678 ہو گئی۔ جمعرات کے روز پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ 19 مریض سامنے آئے جن میں سے 14 کا تعلق لاہور سے ہے۔
پنجاب میں مجموعی طور پر 678 مریضوں میں سے 396 کا تعلق لاہور سے ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام ڈینگی کے مرض سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کریں۔