کشکول توڑنے کے دعویداروں کو اونٹ کے منہ میں زیرہ امریکی امداد مبارک ہو، خواجہ وقار حسن

گوجرانوالہ: صوبائی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کے دعویداروں کو اونٹ کے منہ میں زیرہ امریکی امداد مبارک ہو، عوام نے بے پناہ ٹیکسز، آئے روز بجلی، گیس پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اس لئے برداشت کئے کہ امریکہ اور آئی ایم ایف سمیت کسی کے آگے ہاتھ نہ اٹھانا پڑے اور ملک پائوں پر کھڑا ہوسکے مگر حکمرانوں نے 4 ماہ میں بیرونی امداد اور قرضے لینے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹلائٹ ٹائون میں منعقدہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو کامیاب امریکی دورے کا لالی پاپ نہیں سستی بجلی اور مہنگائی سے نجات چاہئے۔