نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ خویشگی چارسدہ روڈ پر تعمیراتی کام میں سست روی کی وجہ سے اہل علاقہ اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے ناقص میٹیرئل کے استعمال کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایک عرصہ گزرنے کے باوجود روڈ کی تعمیر مکمل نہیں ہورہی ہے اور انتہائی سست روی کا شکار ہے۔
روڈ کے آس پاس مٹی کے ڈھیر ہیں اور زیر زمین پلوں کی تعمیر کے لئے کھڈے بھی کھودے گئے ہیں جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ ہے۔ جبکہ دوسری طرف روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کئے جا رہے ہیں جس سے سڑک ابھی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
دوسری طرف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکی تعمیر جون دوہزار پندرہ تک مکمل ہونی ہے اور اس حساب سے سڑک کی تعمیر میں تاخیر غلط ہے اور میٹریل بھی چیک کرکے بہترین میٹریل کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ تاہم ابھی میٹریل کا استعمال شروع نہیں ہوا۔