میکسیکو: فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 40 زخمی

Factory Blast

Factory Blast

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو میں ٹافیاں بنانے والی فیکٹری میں دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق میکسیکو کے سرحدی شہر سوداد یوارض میں واقع فیکٹری کی دوسری منزل پر دھماکا ہوا اور چھت گر گئی جس سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ شہری دفاع کا عملہ ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کام کر رہا ہے۔

حکام نے دھماکے کی وجہ نہیں بتائی لیکن ایک فیکٹری ملازم کا کہنا ہے فیکٹری میں نیا بوائلر لگایا گیا تھا جو پھٹ گیا۔ فیکٹری ایک امریکی ادارے کی ملکیت ہے۔