لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی اور جرات موجود ہے لیکن کچھ فیصلے سوچ سمجھ کر کرنا پڑتے ہیں۔
لاہور میں دفاعی آلات بنانے والی ایک فیکٹری کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اسلحہ سازی میں خود انحصاری حاصل کرنے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ ہمارے پاس ڈرون گرانے کی ٹیکنالوجی اور جرات موجود ہے لیکن یہ فیصلے سوچ سمجھ کر کرنیو الے ہوتے ہیں۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی اندرونی سیایست کی وجہ سے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں اگر بھارت باز نہ آیا تو ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
بھارت اپنے انتخابات کے لئے سارے خطے کا امن خراب نہ کرے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ ایسے دوروں کے فوری نتائج نہیں ملا کرتے لیکن آنے والے دنوں میں اس کے مثبت اثرات ضرور سامنے آئیں گے۔