کراچی: ملزم دلشاد کو 24 اکتوبر کو حراست میں لیکر اگلے دن چھوڑدیا، رینجرز

Rangers Arrested

Rangers Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم دلشاد کو 24 اکتوبر کو حراست میں لینے کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر چھوڑ دیا گیا تھا۔

ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم دلشاد کو 24 اکتوبر کو حراست میں لیا گیا مگر ملزم عارضہ قلب میں مبتلا تھا۔ 25 اکتوبر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسے چھوڑ دیا گیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق رہائی کے وقت ملزم کی حالت بہتر تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم دلشاد کو کاغذی کارروائی پوری کر کے اس کے بھائی کے حوالے کیا گیا۔

ملزم کی بھائی کو حوالگی کی وڈیو اور تمام دستاویزات کی نقل عدالت میں پیش کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ رینجرز قانونی کاروائی کرنے کا حق رکھتی ہے۔