دبئی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ایک بار پھر رابطے، دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات میں گلے شکوے۔ متحدہ نے فی الحال سندھ حکومت میں شمولیت سے معذرت کر لی۔
ایم کیو ایم کے وفد نے متحدہ عرب امارات میں آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال، بلدیاتی انتخابات، ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے وفد میں بابر غوری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور عادل صدیقی شامل تھے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے ملاقاتیں جمہوری عمل کا حصہ ہیں۔ ،متحدہ پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بہتر تعلقات کی خواہشمند ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کے ساتھ بھی اچھی ورکنگ ریلشن شپ قائم کرنا چاہتی ہے۔