ویلنشیا اوپن: ڈیوڑ فیرر کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے

Tennis

Tennis

ویلنشیا (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن ڈیوڈ فیریر اور نکولس المیگرو ویلنسیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئے۔ سپین کے شہر ویلنسیا میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ میں میزبان ملک کے سٹار کھلاڑی ڈیوڈ فیریر نے فرانسیسی حریف جسٹن بینیتو کو چھ دو اور چھ ایک سے شکست دی۔

امریکا کے جون ایسنر کو فرانس کے جیرمی چارڈی سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔ کوارٹر فائنلز میں جیرمی کا مقابلہ روس کے ڈیمٹری سے جبکہ عالمی نمبر چار ڈیوڈ فیریر کا پولینڈ کے (Jerzy Janowicz) سے ہو گا۔ دو بار کے چیمپئن نکولس المیگرو نے پولش حریف مائیکل کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ المیگرو کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور چھ چار اور سات پانچ رہا۔