جاپان میں زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس

Japan

Japan

جاپان (جیوڈیسک) جاپان میں سات عشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے کے بعد حکومت نے پہلے سونامی وارننگ جاری کی، بعد میں خطرہ ٹل جانے پر وارننگ واپس لے لی۔

جاپانی خبر رساں ادارے کیمطابق مشرقی علاقوں میں سات عشاریہ ایک کی شدت سے زلزلے کے جھٹکوں نے زمین کو ہلا کر رکھ دیا۔ شدید زلزلے کے بعد جاپان نے متاثرہ علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی جو کہ بعد میں واپس لے لی گئی۔ سونامی کی وارننگ جاری ہوتے ہی جاپان کے فوکو شیما جوہری پلانٹ کو خالی کرا لیا گیا۔

پلانٹ میں کام کرنے والے کارکنوں کو قریبی بلند مقامات پر منتقل ہونے جبکہ شہریوں کو ساحل سمندرسے دور رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ 2011 کے سونامی میں اس جوہری پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ امریکی محکمہ ارضیات کیمطابق زلزلہ سات عشاریہ تین کی شدت کا تھا۔