بنوں میں گرلزپرائمری اسکول میں دھماکا، عمارت کو جزوی نقصان

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں گرلز پرائمری اسکول میں دھماکا ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق حوید میں نامعلوم شدت پسندوں نے گرلز پرائمری اسکول میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔ جس کے پھٹنے سے اسکول کی دیواروں اور دروازے کو نقصان پہنچا۔

دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے۔