غازی قتل کیس، وکلاء کی ہڑتال کے باعث مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

لال مسجد آپریشن کے دوران غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے کی۔ وکلا کی جانب سے ہڑتال کے باعث درخواست ضمانت پر بحث نہ ہو سکی۔ عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت تیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔