سابق آئی جی اسلام آباد کی بہو کا قتل : اعلی پولیس افسروں کے خلاف مقدمہ

Former IG Islamabad

Former IG Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سابق آئی جی اسلام آباد بن یامین کی بہو کے قتل کیس میں سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا، ایس ایس پی، ایس پی پشاور اور ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پولیس اسٹیشن یونی ورسٹی ٹاون پشاور میں درج کیا گیاہے۔

جس میں سابق آئی جی پی خیبرپختون خوا احسان غنی، سابق ایس ایس پی آپریشنز پشاورعمران شاہد، ایس پی کینٹ فیصل اور ایس ایچ او سردار علی کو نامزد کیا گیا ہے۔ سابق آئی جی بن یامین خان کی بہو کو 19 مئی کو علاقہ یونی ورسٹی ٹاون میں قتل کیا گیا تھا۔