میڈرڈ (جیوڈیسک) تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کے خلاف سپین بھر میں طلبہ اور اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے۔ دارالحکومت میڈرڈ کی سڑکوں پر ہزاروں لوگوں نے مارچ کیا جن میں سکولوں کے بچے بھی شامل تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا اگر حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا مسودہ قانون منظور ہو گیا تو یونیورسٹی کی فیس اتنی بڑھ جائے گی کہ ہزاروں نوجوان تعلیم سے محروم رہ جائیں گے۔