مستونگ : زائرین کی بس کے قریب دھماکا، 2 ایف سی اہلکار

Mastung

Mastung

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں مستونگ کے علاقے میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے میں دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔ بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زائرین کی بس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے،مستونگ کے علاقے درین گڑھ کے قریب زائرین کی بس کے قریب دھماکا ہوا، لیویز ذرائع کے مطابق بس کوئٹہ سے تفتان جا رہی تھی۔

ایف سی ترجمان کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے باعث ہوا،ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے اس کے قریب پہنچے ہی تھے کہ زور دار دھماکا ہو گیا۔ واقعے میں دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے،حادثے کے بعد لیویز اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔