کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر موسی کالونی بس سٹاپ پر دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
جو روزگار کے لئے سبزی منڈی جانے کے لئے کھڑا تھا۔لاش فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کی گئی جہاں اسکی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ فرار ہو گئے۔لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، متعلقہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔