اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد بالائی علاقوں میں سردموسم کا آغاز ہو گیا ہے۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان میں رات میں موسم سرد ہو جاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ نگر، استور اور غذر سمیت مختلف علاقوں میں موسم جزوی طورپر ابر آلود ہے۔ رات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر جاتا ہے۔
مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی سردی آگئی ہے اور گرم کپڑے نکل آئے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں دن میں موسم گرم اور رات میں ہلکی سردی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان سمیت کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔