پولیس منشیاتیوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے شراب کی سجی محفل کی اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی

بھمبر : بھمبر پولیس منشیاتیوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے شراب کی سجی محفل کی اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی بلکہ اطلاع دینے والے کا نام اور فون نمبر منشیاتیوں کو دے دیا بھمبر پولیس میں جب تک کالی بھیڑیں موجود ہیں بھمبر سے منشیات کا خاتمہ ممکن نہ ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی راہنما چوہدری محمد اصغر آف کہانی پیل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کا کہ بھمبر پولیس کے اندر کالی بھیڑیں چھپی ہوئی ہیں جو جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے ساتھی ہیں۔

ان برا ئیوں کو ختم نہیںہونے دے رہے گزشتہ روز رات 8:30 منٹ کے قریب میں نے بھمبر تھانہ کے ایس ایچ او اور ایک بڑے افسر کو اطلاع دی کہ مجا ہد سنٹر کے نز دیک ممبر لطیف کے ٹا ل پر شراب کی محفل جاری ہے اور شرا بی غل غپا ڑے کررہے ہیں اطلا ع کر نے کے فوراً بعد پولیس کے اندر سے کسی ایک نے شراب کی محفل سجا نے والو ں کو اطلاع کر دی اور سفید رنگ کی ٹو ڈی گا ڑی بھیج کر انہیں وہاں سے بھا گنے میں مدد دی۔

خود پولیس آدھ سے پو نے گھنٹے کے در میان وہاں پہنچی جبکہ مذکورہ ٹال تھانہ سے 5 منٹ کی مسافت پر ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ بھمبر کے ملازمین منشیات فروشوں سے منتھلی وصو ل کرتے ہیں اوراس کے عوض لمحے لمحے کی خبر سے انہیں آگاہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے بھمبر کے اندر منشیات کے استعمال میں روز بروز اضا فہ ہوتا جا رہا ہے بھمبر پولیس کے اعلیٰ حکام پولیس کی کالی بھیڑوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔