بھمبر پولیس جرائم کی روک تھام چوروں اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ استعمال کرنے اور گاڑیوں سے ہارن اتروانے میں مصروف عمل ہے

بھمبر : بھمبر پولیس جرائم کی روک تھام چوروں اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ استعمال کرنے اور گاڑیوں سے ہارن اتروانے میں مصروف عمل ہے شہر کے اندر جرائم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما چوہدری محمد آصف یوسف نے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر اور گردو نو اح میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بھمبر پولیس کے ملازم ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنے اور گا ڑیوں سے ہارن اتروانے میں مصروف عمل ہے جبکہ شہر کے اندر چوریوں کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور پولیس ان کوٹریس کرنے میں مکمل طو ر پر نا کام ہو چکی ہے جبکہ پولیس کو اپنے اصل کام کی طرف توجہ دینی ہو گی کہ لوگوں کہ جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور بھمبر کے اندر بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔