کراچی : لیاری میں دو گروپوں میں تصادم، بابا لاڈلا گروپ کے دو افراد شدید زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے عیدو لین میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور راکٹوں کا تبادلہ ہوا۔

واقعات میں بابا لاڈلا گروپ کے فرید اور شکیل کمانڈو شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کے واقعات جاری ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، کاروبار بند ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔