جرائم کے خاتمے میں صحافت کا ہمیشہ موثر کردار رہا ہے:ملک منظوراعوان
Posted on October 26, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : جرائم کے خاتمے میں صحافت کا ہمیشہ موثر کردار رہاہے اخبارات میں اس طرح کی خبروں سے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک منظور احمد اعوان نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک 60 اشتہاری گرفتار کئے ہیں جن میں اے کیٹگری کے 14 مجرم بھی شامل ہیں انہوں نے خطرناک اشتہاری مجرم ظفرعرف ظفری ولدمہندی خاں قوم درزی سکنہ پیروشاہ کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز احمد بٹ اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ ڈی پی او گجرات سیدعلی ناصررضوی نے ایس ایچ او اورریڈ کرنے والی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com