نواز شریف کے دورہ امریکہ سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے
Posted on October 26, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مصطفی آباد : نواز شریف کے دورہ امریکہ سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے عوامی مینڈیٹ کھو دیا ہے۔ جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمران نہ وطن عزیز کی حفاظت کر سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستانی عوام کی۔ قوم قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کیلئے اٹھ کھڑی ہو۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ندیم ہارون خان نے مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور انسانیت اور انسانی حقوق کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ان حملوں کے نتیجے میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع بالخصوص بچوں کی اموات کا نوٹس لیں۔ گزشتہ دس سال سے ہونے والے ان ڈرون حملوں کے نتیجوں میں بچوں کی اموات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس کا برملا اعتراف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بھی کر چکے ہیں اس سے نہ صرف ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
بلکہ سینکڑوں بچے اور افراد معذوریوں کا شکار ہو جاتے ہیں جن سے ان کا تعلیمی حرج اور خاندان مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔گزشتہ دس برس کے دوران 2200 پاکستانی ڈرون حملوں میں مارے گئے جن میں سے 400 عام شہری تھے جبکہ مزید 200 مرنیوالوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بھی جنگجو نہیں تھے۔