ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت نہیں دی، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ کے صوبائی وزیر طلاعات شرجیل میمن نے وضاحت کی ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت نہیں دی، ایم کیو ایم کی جانب سے آصف علی زرداری سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔

جس کے بعد ملاقات ہوئی جس میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی شریک تھے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت میں شمولیت کی اطلاعات کی تردید پہلے ہی کی جا چکی ہے۔