وفاقی حکومت : نوید اکرم چیمہ چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

 Naveed Akram Cheema

Naveed Akram Cheema

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے نوید اکرم چیمہ کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی سیکرٹری ہاسنگ نوید اکرم چیمہ کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے نوید اکرم چیمہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے رکن اور واپڈا میں بھی اہم ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔

ادھر سول سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کمشنرز اور ڈی سی اوز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔