اعلی تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا، نثار کھوڑو

Nisar Khuhro

Nisar Khuhro

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ اعلی تعلیم کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے کراچی میں حبیب یونیورسٹی کے تحت ایکسپو سینٹر میں ہونے والی ایک تقریب میں ذرائع سے گفتگو میں کہی۔ ری شیپنگ فیوچرکے عنوان سے ہونے والی اس تقریب میں کراچی کے اسکو ل اور کالجز کے طالب علم بڑی تعداد میں شریک تھے۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ طالب علموں کو بغیر کسی دباو کے اپنی دلچسپی کے مطابق مضامین اختیار کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ نثار کھوڑونے کہا کہ سندھ میں اعلی تعلیم کا نظام بہترین ہے اور جامعات کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام تعلیمی اداروں کو حکومت کی معاونت حاصل رہے گی۔