اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل طاہررفیق بٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس دوران پیشہ وارانہ امور سمیت پاک فضائیہ کی موجودہ صلاحیت اور مختلف منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔