کراچی(جیوڈیسک) گذشتہ ہفتے وزیر اعظم پاکستان کے دورے کے سبب نظریں امریکہ پر رہیں تاہم ہفتے کے دوران یورپی کرنسیوں نے میدان مار لیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدر چودہ پیسے اضافے سے ایک سو چھ روپے پینتالیس پیسے رہی۔ اس دوران کینیڈین ڈالر کی قدراکاسی پیسے کمی سے ایک سو ایک روپے ترانوے پیسے رہی تاہم ہفتے کے دوران یورپی کرنسیوں کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔
یورو کی قدر دو روپے ستاسی پیسے اضافے سے ایک سو سینتالیس پیسے چار پیسے، برطانوی پاونڈ کی قدر دو روپے ستتر پیسے اضافے سے ایک سو بہتر روپے ستاون پیسے، سوئس فرینک کی قدر دو روپے پینتالیس پیسے اضافے سے ایک سو انیس روپے اکتیس پیسے جبکہ آسٹریلوی ڈالر کی قدر ایک روپے انتالیس پیسے اضافے سے ایک سو دو روپے آٹھ پیسے ہو گی۔