اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہ نما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی تحریک انصاف کا آئینی حق ہے ۔تحریک انصاف اکثریت ثابت کر دے تو وہ چپ چاپ چلے جائیں گے۔ کراچی ائرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان مک مکا کے متعلق عمران خان کی سوچ غلط ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو کراچی کا مینڈیٹ حاصل ہے، بات چیت پہلے بھی ہوئی آئندہ بھی ہوتی رہے گی خواہش ہے کہ لڑائی نہ ہو۔

صوبے کے مفاد میں سب مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ماضی میں ہمارے ساتھ حکومت میں رہی، اب ان کے نواز لیگ کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب جب اپوزیشن میں تھے تو ڈرون حملوں کو ملکی سالمیت کے لیے خطرہ سمجھتے تھے۔ وزیر اعظم نے امریکی صدر اوباما سے ڈرون حملے روکنے کی بات کی تو اوباما نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی مبارک ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اوباما نواز شریف کی بات سمجھ سکے اور نہ ہی نوازشریف اوباما کو اپنی بات سمجھا سکے۔