لاہور: پولیس کا سرچ آپریشن، 50 سے زائد افراد زیر حراست

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) محرم الحرام سے پہلے لاہور میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس نے کربلا گامے شاہ اور اس کے ارد گرد کے ہوٹلوں کا سرچ آپریشن کر کے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔

محرم الحرام سے پہلے ہی آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے لاہور کے حساس علاقوں کا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ایس پی سٹی کی نگرانی میں کربلا گامے شاہ، داتا دربار، بادامی باغ اور دریائے راوی کے کنارے واقع علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔