حلقہ NA-181 میں اوور لوڈ ٹرانسفارمروں کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کا کام شروع ہو گیا

کروڑ لعل عیسن : حلقہ NA-181 میں اوور لوڈ ٹرانسفارمروں کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کا کام شروع ہو گیا ۔ صاحبزادہ فیض الحسن (MNA) چیف انجینئر واپڈا ملتان سے ملاقات میں ضلع لیہ میں ہونے والی تین گھنٹے کی کمرشل لوڈ شیڈنگ کو ختم کر کے ضلع لیہ کو نان کمرشل ایریاز میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ حلقہ NA-181 کے ٹراسفارمر کے ایلوکیشن کیسز فی الفور مکمل کرنے کا حکم دیا۔

جن میں بھکر روڈ کروڑ سٹی ، بستی سرگانی، عباس چوک، 94/TDA ، 82/TDA ، فتح پور اور تحصیل چوبارہ کے مختلف علاقوں کے کیس شامل تھے میں سے فوری طور پر 80-A/TDA ، 87/TDA اور 76/TDA کے ٹرانسفارمر جاری کر دئیے جبکہ باقی علاقوں کو ایک ماہ میں ٹرانسفارمر دینے کی یقین دہانی کروائی اور موقع پر منظوری دے دی۔ اسی طرح نئے میٹروں کے جاری کرنے کے احکامات بھی دئیے جس سے کافی عرصہ سے کروڑ میں میٹروں کا بحران ختم ہو جائے گا۔

MNA صاحبزادہ فیض الحسن نے شہریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا نے ضلع لیہ کو کمرشل ایریا ڈکلیئر کر دیا تھا جس کے باعث علاقہ کے شہری حلقوں کے عوام کو رات کے وقت تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ برداشت کر نا پڑی۔ آئیندہ چند روز میں شیڈول تبدیل کر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں اتنے ٹرانسفارمر اپ گریڈ نہیں ہوئے جتنے کہ میرے چار ماہ کے دور میں تبدیل یا اپ گریڈ ہوئے۔