بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا، 21 افراد ہلاک

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا، 6 کار بم دھماکوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق کار بم دھماکے دارالحکومت میں پانچ مختلف مقامات پر ہوئے جن میں 21 سے افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حالیہ ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ کے دوران عراق میں پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔